ضلع کونسل ہال میں مسیحی خاندانوں میں امدادی چیکس تقسیم

ضلع کونسل ہال میں مسیحی خاندانوں میں امدادی چیکس تقسیم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر ضلع کونسل ہال میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مستحق مسیحی خاندانوں میں ایسٹر کی مناسبت سے مالی امدادی چیکس تقسیم کیے گئے۔

تقریب کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رانا محمد ابوبکر نے کی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ماجد بن احمد مہمانِ خصوصی تھے ۔ تقریب میں مسیحی برادری کی نمائندہ شخصیات اور مستحق خاندانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر 116مستحق مسیحی خاندانوں کو فی کس 15 ہزار روپے مالیت کے چیکس فراہم کیے گئے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رانا محمد ابوبکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادری کے مسائل کا ادراک رکھتے ہوئے ضلعی حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہے اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونا ہمارا اجتماعی فریضہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں