3وارداتیں،15لاکھ کے مویشی،رکشہ ،پیٹر انجن چوری

سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی میں چوری کی وارداتیں، نامعلوم چور 15 لاکھ کے مویشی،70 ہزار روپے کا چنگ چی رکشہ اور۔۔
50 ہزار روپے کا پیٹر چوری کر کے لے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 132 شمالی کے رہائشی محمد اقبال کے ڈیرے سے نامعلوم چور 15 لاکھ روپے مالیت کے مویشی جن میں دو گائیں، ایک بھینس، ایک کٹی اور ایک بچھڑا شامل ہے چوری کر کے لے گئے ، چک نمبر 118 جنوبی کے رہائشی محمد افضل کے ڈیرے سے چور 50 ہزار روپے مالیت کا پیٹر انجن چوری کر کے لے گئے ، بلاک نمبر ایک سلانوالی کے رہائشی محمد اشرف کے گھر کے باہر کھڑا ہو 70 ہزار روپے مالیت کا چنگ چی رکشہ چوری کر کے لے گئے تھانہ سلانوالی پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔