ہاتھوں میں چوڑیاں، پھولدار کپڑے ،چشمہ بیراج سے لاش برآمد

کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں دریائے سندھ میں چشمہ بیراج مقام سے نامعلوم لڑکی کی نعش برآمد،مسخ شدہ نعش کو تحویل میں۔۔
لیکر کاروا ئی شروع کردی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چشمہ بیراج سے 19/20 سالہ نامعلوم لڑکی کی نعش برآمد ہو ئی ہے جس کو دریا سے 1122کی مدد سے سے نکال لیا گیاپولیس تھانہ کندیاں نے نعش کو تحویل میں لے لیا گیا پولیس کے مطابق نامعلوم لڑکی نے کالے رنگ کے پھول دار کپڑے پہنے ہوئے ہیں دونوں ہاتھوں میں چوڑیاں پہنی ہوئی ہیں بظاہر نعش پرانی لگ رہی ہے ، اگر کسی علاقے سے لڑکی گمشدہ ہے یا کسی کو اس لڑکی کے بارے علم ہو تو اسکی اطلاع تھانہ کندیاں کودیں۔