2بہنوں سمیت 4افراد پر تشدد،مقدمات درج کر لئے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پر تشدد واقعات کے دوران موضع لقمان میں سابقہ رنجش پر سکندر حیات وغیرہ نے عمر حیات کو مار مار کر ادھ موا کر دیا۔۔
،بھرت میانہ میں نواز وغیرہ نے چھیڑ خانی سے منع کرنے پر مسماۃ(ب) کو راستہ میں روک کر زدوکوب کرتے ہوئے ہراساں کیا،مبھارے خان میں پرویز وغیرہ نے لکڑیاں کاٹنے کے تنازعہ پر محنت کش خاتون کوثر بی بی اور اسکی بہن نسیم بی بی کو مضرو ب کر دیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔