فیصل آباد پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار

فیصل آباد پولیس کو قتل کے مقدمہ  میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار

کندیاں(نمائندہ دنیا )تھانہ کندیاں پولیس نے ای پولیس ایپ کے ذریعے فیصل آباد پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 مجرم اشتہاری گرفتار۔۔

،ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی ہدایات پر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی پی او پپلاں محمد اوصاف واہلہ کی سربراہی میں تھانہ کندیاں نے مخبر کی اطلاع پر کچہ گجرات میں ریڈ کرکے مشکوک افراد کو ای پولیس ایپ کے ذریعے چیک کیا ، اشتہاریوں کو حراست میں لیکر تھانہ کندیاں منتقل کردیا ،فیصل آباد پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں