ریسکیو 1122 بھیرہ کی کمیونٹی سیفٹی ٹیم کے زیر اہتمام تربیتی پروگرام

بھیرہ(نامہ نگار)ریسکیو 1122 بھیرہ کی کمیونٹی سیفٹی ٹیم نے اسٹیشن انچارج عاصم اصغر کی زیر نگرانی یونین کونسل نمبر 03 کلیان پور میں۔۔
چک سیدا کی اوورسیز فلاحی تنظیم کے ممبران کو CADRE کورس کی تربیت فراہم کی۔ اس تربیت میں شرکاء کو ہنگامی حالات میں مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں رسپانس دینے کے طریقے سکھائے گئے اسی سلسلے میں جامعہ حیدریہ تنویر القرآن کے طلباء کو یونین کونسل نمبر 05 کوٹ احمد خان میں PLSP لیول 1 اور RSC لیول 2 کورسز کی عملی تربیت دی گئی، جس میں مختلف ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کی مشقیں بھی کرائی گئیں ۔