مشکوک نوجوان گرفتار کلاشنکوف برآمد،مقدمہ درج

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ضلع خوشاب میں سماج دشمن عناصر کو غیر مسلح کرنے کیلئے ناجائز اسلحہ کیخلاف جاری مہم کے دوران ایک اور شخص قانون کی گرفت میں آ گیا ۔
نوشہرہ پولیس نے دوران گشت ایک مشکوک نوجوان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف اور 5کارتوس بر آمد کر لئے ۔ ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے ۔