گندم خرید کر منافع کا جھانسہ،نوجوان سے 20لاکھ ہتھیا لئے

شاہ پور (نمائندہ دنیا، نامہ نگار )گندم خرید کر منافع دینے کا جھانسہ دے کر کدیانہ جہان آباد کے محمد الیاس نے سرگود ھاکے طالبعلم محمد بلال حسن سے بیس لاکھ روپے ہتھیا لئے اور جعلی چیک دے دیا۔۔۔
پولیس تھانہ شاہ پور نے محمد بلال حسن کی رپورٹ پر محمد الیاس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ، محمد بلال نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کا الیاس کے ساتھ کاروباری لین دین تھا جو اس کے پاس نومبر 2024 میں آیا اور بیس لاکھ روپے مانگے کہ ان پیسوں سے گندم خرید کرنی ہے جس سے بہت منافع ہو گا ، اس کے پاس گاڑی خریدنے کیلئے بیس لاکھ روپے پڑے تھے جو الیاس نے اس وعدے پر لے لئے کہ جب بلال حسن اس سے پیسے مانگے گا وہ دے دے گا لیکن بعدازاں الیاس نے پیسے دینے کی بجائے چیک دے دیا جو بینک سے کیش نہ ہونے کی وجہ سے ڈس آنر ہو گیا ، پولیس نے تھانہ شاہ پور نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔