کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ،ساتھی زخمی

قائد آباد، جوہرآباد(نمائندگان دُنیا )جوہرآباد میانوالی روڈ پر بندیال کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل یو ٹر ن لیتے ہوئے پیچھے سے آنیوالی تیز رفتار کار کی زد میں آ کر الٹ گیا۔۔۔
حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیاجا ں بحق ہونیوالے کی شناخت غلام علی کے نام سے ہوئی اسکی عمر 60سال تھی اور وہ انور چوک قائدآباد کا رہائشی تھا جبکہ زخمی ہونیوالے شخص کا نام غلام حسین بتایا جاتا ہے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے مضروب36سالہ غلام حسین کو بھی مو قع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ، میت ضروری کارروائی کے بعد اس کے لواحقین کے سپرد کر دی گئی ہے ۔