قتل کیس میں مطلوب اشتہاری انٹرپول کی مدد سے گرفتار

قتل کیس میں مطلوب اشتہاری انٹرپول کی مدد سے گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی زیرقیادت بیرون ملک مفرور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے قائم سپیشل آپریشنز سیل سرگودھانے ایک اور کامیابی حاصل کی۔

جس میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم شناوراقبال کو بذریعہ انٹر پول گرفتار کر کے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ملزم نے تین سال قبل تھانہ بھیرہ کے علاقہ میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر حسیب حسن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ وقوعہ میں شامل 7 دیگر ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر بیرونِ ملک فرار تمام اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بیرون ملک مفرور مختلف مقدمات میں مطلوب 118 ملزمان کے ریڈ نوٹسز کے اجراء کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جن میں سے 65 ریڈ نوٹسز جاری ہو چکے ہیں جبکہ اب تک 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔سرگودھا ریجن پولیس تمام ممکنہ ذرائع بروئے کار لا کر ان اشتہاریوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں