ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل کا اچانک ڈسٹرکٹ جیل بھکر کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سعیداﷲ گوندل ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سرگودھا نے ڈسٹرکٹ جیل بھکر کا چانک دورہ کیا ۔انہوں نے جیل کے سکیورٹی انتظامات ،قیدیوں کی رہائش ،جیل کی صفائی ستھرائی کے حالات اور دیگر انتظامی امور کا معائنہ کیا۔۔۔
جیل ہسپتال میں موجود ڈینٹل مشین کا بغور جائزہ لیا اور موجودہ بڑھتی ہوئی گرمی کی شدت سے اسیران اور ملازمین کو بروقت فرسٹ ایڈ کی سہولیات فراہم کرنے لئے ہیٹ سٹروک روم کا معائنہ کیا سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت تمام جیل آفیسران و ملازمین کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ اسیران کے کھانا ، رہائش ، اورصحت کا مکمل خیال رکھا جائے ،ملاقات پر آنے والے اسیران کے لواحقین کے ساتھ مناسب رویہ اختیار کیا جائے ۔ اسیران کو حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات ہمہ وقت فراہم کی جائیں۔انہو ں نے تمام ملازمین کے مسائل سنے اور فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے ،مزید برآں اسیران کے لئے ٹیلرنگ ، ریفریجریٹر کی مرمت اور موٹر سائیکل مکینک کی TEVTAکی جانب سے کلاسز کا جائزہ لیا اور انکو مزید بہتر بنانے کے لئے احکامات جاری کئے تاکہ جیل میں موجود ا سیران جیل میں رہ کر ہنر مند شہری بن کر جیل سے رہا ہوں۔