محرم میں فتنہ و فساد پھیلانے کی اجازت نہیں ہو گی،ہارون شیراز

محرم میں فتنہ و فساد پھیلانے کی اجازت نہیں ہو گی،ہارون شیراز

جوہرآباد(نمائند دُنیا )عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور کسی بھی ممکنہ شر انگیزی کے تدارک کیلئے اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل ڈاکٹرہارون احمد شیراز کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔۔۔

جس میں ڈی ایس سی سرکل نورپورتھل عدیل شکور،دیگر پولیس افسروں ،امن کمیٹی کے ممبران اور سماجی و مذہبی رہنمائوں نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹنٹ کمشنر نے کہا کہ محرم کے حساس ایام میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مرتب کردہ ضابطہ اخلاق پر ہر صورت میں عمل درآمد کرایا جائے گا اور کسی بھی شدت پسند کو فتنہ و فساد پھیلانے کی اجازت نہیں ہو گی ، انہوں نے ممبران امن کمیٹی پر زوردیا کہ وہ ہر لمحہ صورتحال پر نظر رکھیں اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں