گھر میں گھس کر عورت پر تشدد، کپڑے پھاڑ ڈالے ،مقدمہ درج

 گھر میں گھس کر عورت پر تشدد، کپڑے پھاڑ ڈالے ،مقدمہ درج

شاہ پور (نمائندہ دنیا )گھر میں گھس کر عورت کے کپڑے پھاڑ ڈالے ، تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ قصبہ سلطان پور میں ملزمان محمد عباس، اللہ دتہ ، امیر مختارپسران ملک جلال قوم چوہان مسلح ہو کر ایک محنت کش غلام جیلانی کے گھر گھس گئے۔۔۔

اس کی بیوی حیات بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا محمد عباس نے اس کے کپڑے پھاڑ دیئے شور سن کر وہ اپنے گھر گیا تو ملزمان نے اسے بھی مارا پیٹا اور تشدد کیا ، شور سن کر اہل دیہہ اکٹھے ہو گئے جس پر ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے پولیس تھانہ شاہ پور نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں