محکمہ سول ڈیفنس کی پانچ غیر قانونی ڈیزل، پٹرول ایجنسیوں کیخلاف کارروائی

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب اور ڈپٹی کمشنر/کنٹرولر سول ڈیفنس بھکر محمد اشرف کے خصوصی احکامات پرمحکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔۔۔
اس ضمن میں محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے بہل میں پانچ غیر قانونی ڈیزل پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ افراد کے خلاف استغاثہ جات تھانے میں جمع کروائے گئے علاؤہ ازیں جھنگ روڈ پر دو عدد غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی گئی اور ایک پٹرول یونٹ کا سامان قبضے میں لے لیا گیا محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے بتایا گیا ہے غیر قانونی پٹرول و ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف۔بلاامتیاز اور بلاتعطل آپریشن جاری ہے ۔