بھکر:محرم الحرام ،پری فلڈ،مون سون انتظامات کا جائزہ اجلاس

بھکر:محرم الحرام ،پری فلڈ،مون سون انتظامات کا جائزہ اجلاس

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف کی زیر صدارت محرم الحرام، پری فلڈ اور مون سون سیزن کے حوالہ سے انتظامات کے جائزہ کیلئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبد القدیر، اسسٹنٹ کمشنر بھکر مہتاب احمد خان، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین، سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر تمام متعلقہ افسران فوری طور پر اپنا پلان مرتب کر کے پیش کریں۔ انہوں نے سی ایم سی کو ہدایت جاری کی کہ جلوس و مجالس عزاء کے مقامات پر صفائی، سٹریٹ لائٹس، متبادل روشنی کے ذرائع، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور ٹریفک پلان کے بارے میں مکمل رپورٹ پیش کی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق جلوسوں کے دوران عزاداروں کے لیے ٹھنڈے اور میٹھے پانی کی سبیلوں کا مناسب بندوبست یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جلوسوں کے روٹس پر ضروری تعمیر و مرمت کے کام محرم الحرام سے قبل مکمل کیے جائیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جلوس روٹس کا موقع پر جا کر جائزہ لیں اور اپنی رپورٹس فوری طور پر پیش کریں۔اجلاس کے دوران فلڈ سے متعلقہ تیاریوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122 کو ہدایت کی کہ فلڈ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائز کے انعقاد کے انتظامات کو جلد از جلد مکمل کریں۔ مون سون سیزن کے دوران بارشوں اور نکاسی آب کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطہ مضبوط بنائیں تاکہ محرم الحرام اور مون سون کے دوران عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں