محرام میں 2404مجالس ہونگی ،659جلوس نکالے جائینگے

محرام میں 2404مجالس ہونگی ،659جلوس نکالے جائینگے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں 659 جلوس اور 2404 مجالس منعقد ہوں گی۔۔۔

 جن کی سکیورٹی کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء و دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران ممکنہ سیکورٹی مسائل کے حل کے لیے اقدامات اور تجاویز زیر غور لائی گئیں۔ ڈی پی او نے امن کمیٹی کی طرف سے دی گئی تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ قیام امن کے لیے آپ کی تجاویز آپ کے تعاون کی عکاس ہیں مذہبی رواداری کے فروغ میں امن کمیٹی کا کردار مثالی ہے ،محرم الحرام کے دوران قانون کی پاسداری کریں مجالس اور جلوسوں میں کسی بھی تبدیلی سیگریز کیا جائے اور پابندی وقت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں