ایران کے حق اور اسرائیل و امریکہ کیخلاف ریلی ،نعرے بازی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ملت اسلامیہ کی جانب سے ایران کے حق اور اسرائیل و امریکہ کیخلاف ریلی کا انعقادکیا گیا۔۔۔
سخت گرمی اور دھوپ کے باوجود ریلی میں عوام کی بڑی تعدادنے شرکت کی ، شرکاء نے ایران زندہ باد۔ اسرائیل اور امریکہ مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ،اس موقع پر علماء کرام کا کہنا تھا کہ ایران نے اسرائیلی جارحیت کا جس بہادری سے جواب دیا اس سے تمام مسلمانوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں، اسرائیل نے ایران پر حملہ کر کے بزدلی کا مظاہرہ کیا، ہم اسلامی ملک ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اسکی مکمل حمایت کرتے ہیں،اسرائیل کا اگلا نشانہ پاکستان ہے ۔ حکومت کو بروقت فیصلے کرنے چاہیں،ایران نے جس طرح اسرائیلیوں کی چیخیں نکلوائی ہیں اس سے فلسطینی بہت خوش ہیں، پاکستان پر بھارت کے حملہ کے پیچھے بھی اسرائیل تھا،ہم پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جنہوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا،ہم سب مسلمان ہیں اور ملک میں فرقہ واریت کی مذمت کرتے ہیں،حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی بقاء کیلئے بروقت اقدامات کرے ،ریلی بلاک 7 امام بارگاہ سے شروع ہوئی جو سرگودھا خوشاب روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔