دین کالونی، ٹوانہ پارک، شیرازی ٹاؤن میں سیوریج نظام خراب

دین کالونی، ٹوانہ پارک، شیرازی ٹاؤن میں سیوریج نظام خراب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)دین کالونی، ٹوانہ پارک، شیرازی ٹاؤن اور دیگر ملحقہ علاقوں میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہونے سے مکینوں کا جینا محال ہو کر رہ گیا۔۔۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ سابقہ اور موجودہ ممبران اسمبلی کی عدم توجہی اور حلقہ کو مسلسل نظر انداز کرنے کی وجہ سے ہمارے علاقہ میں سیوریج کا نظام مفلوج ہے ، عرصہ سے سیوریج سکیم مکمل نہیں ہو سکی، جبکہ عملہ صفائی کو مخصوص علاقہ میں ہی لگایا جا رہا ہے ، جوہر کالونی دین کالونی، ٹوانہ پارک، شیرازی پارک اور دیگر علاقوں میں گندا پانی گلی محلوں میں کھڑا ہونے سے عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہونا شروع ہو گئے ہیں، انہوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں