قتل اور اقدام قتل کے ملزموں سمیت 6افراد گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھانہ صدر پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم اظہر اور۔۔۔
اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم وسیم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم سے آلہ قتل بندوق 12بور بھی برآمد کر لی گئی،منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزم اعجاز سے چرس 01 کلو 140 گرام برآمد کر لی گئی۔ اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم ہارون کو گرفتار لیا گیا۔اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم ہارون سے 44 بور اور وسیم سے پسٹل30بور برآمد کر کے گرفتارملزمان کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔اس موقع پر ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور قانون شکنی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔