بارشوں، سیلاب سے نمٹنے کیلئے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )مون سون کی طوفانی بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔۔۔
جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122 خوشاب نے تیاریوں اور دستیاب وسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ریسکیو 1122 کی تیاریوں کو سراہا اور تمام متعلقہ اداروں کو مزید بہتری اور موثر کوآرڈی نیشن کے لیے ہدایات جاری کیں۔ا اجلاس میں یڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ تمام ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔