لینڈ اراضی سنٹر شاہ پور دفتر چھوٹا ،سائلین کو مشکلات کا سامنا

شاہپور صدر (نامہ نگار ) لینڈ اراضی سنٹر شاہ پور دفتر چھوٹا ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔
جگہ کم ہونے کی وجہ سے سائلین کا زیادہ رش لگ جاتا ہے رش کی وجہ سے اس شدید گرمی میں اے سی کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے گرمی میں اضافہ ہو جاتا ہے اور دور دورسے آئے ہوئے بزرگ سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے سائلین نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دفتر کوکشادہ کیا جائے تاکہ سائلین اپنے مسائل خوش اسلوبی سے حل کروا سکیں۔