اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان سے 2 پستول برآمد
میانوالی (نامہ نگار )تھانہ صدر پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان سے 2 پسٹل 30 بور برآمد، مقدمات درج۔۔۔
ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی ہدایات پر ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ظفر اقبال اور زاہد اقبال پسران غلام عباس سکنہ شہباز خیل سے دوران تفتیش انکشاف پر مستعملہ وقوعہ 2 پسٹل 30 بور برآمد کیے جن کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔