پلازے کی عمارت گر گئی، 6 افراد ملبے تلے دب کر زخمی

 پلازے کی عمارت گر گئی، 6 افراد ملبے تلے دب کر زخمی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ستیانہ روڈ جھال مارکیٹ میں پلازے کی عمارت گر گئی۔

 جس سے ملبے تلے دب کر 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ستیانہ روڈ جھال مارکیٹ گلی نمبر 9 میں واقع نجی پلازے کی عمارت گرگئی۔ جس سے پلازے میں موجود افراد ملبے تلے دب گئے ۔ جبکہ ریسکیو 1122 کی جانب سے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 6 افراد کو زخمی حالت میں ملبے تلے سے نکال کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ زخمی ہونے والوں میں 32 سالہ دکاندار نعمان، 15 سالہ عرفان، 45 سالہ محترم، 25 سالہ علی رضا، 60 سالہ زاہد شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں