ٹاؤٹ ازم کسی بھی معاشرے کے لئے ناسور ہے ،ملک احسن کلیار
کندیاں(نمائندہ دنیا )سماجی رہنما حاجی ملک احسن کلیار نے ٹاؤٹ ازم کسی بھی معاشرے کے لئے ناسور ہے اس سے معاشرے میں جرائم کو فروغ اور۔۔۔
ناانصافی جنم لیتی ہے ٹاؤٹ کسی بھی ادارے کی کارکردگی کے لئے زہر قاتل ثابت ہوتا ہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذید کہا کہ سرکاری اداروں میں ٹاؤٹوں کی رسائی اور پروٹوکول انصاف کی فراہمی ،ترقی، شہری حقوق اور میرٹ کے لئے زہرقاتل ہے سرکاری اداروں کے سربراہان کو ایسے افراد سے خود کو دور رکھنا چاہیے اور کسی بھی قسم کا پروٹوکول نہیں دینا چاہیے ۔