24سالہ نوجوان کا نامعلوم وجوہات پر اقدام خودکشی ،بروقت طبی امداد سے جان بچ گئی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )دامن مہاڑ کے قصبہ کٹھہ سگھرال میں 24سالہ محمد اسلام نے زہریلی گولیاں نگل لیں ، اسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو جوہرآباد ہسپتال منتقل کیا گیا۔۔۔
جہاں شعبہ ایمبرجنسی میں اس کا معدہ واش کیا گیا اور بروقت طبی امداد ملنے سے اس کی جان بچ گئی، ہسپتال ذرائع کے مطابق اب اس کی حالت تیزی سے سنبھل رہی ہے ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس نے اپنی زندگی کے خاتمہ کیلئے یہ انتہائی اقدام کیوں اٹھایا۔