بھکر :سیلاب سے نمٹنے کی مشق،طبی امداد فراہمی کا مظاہرہ

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)متوقع فلڈ کے پیش نظر ڈسٹرکٹ بھکر میں سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پنجاب ایمرجنسی سروس بھکر اور۔۔۔
دیگر ضلعی اداروں کے اشتراک سیداجل چیک پوسٹ کے ساتھ موضع رحمان والی دریائے سندھ میں تیسری فلڈموک ایکسرسائزکا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب ایمرجنسی سروس بھکراور دیگر ضلعی اداروں کے سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالقدیر مہمان خصوصی تھے ۔اے سی بھکر مہتاب احمد خان،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئرعلی حسنین اورریسکیو اہلکاروں سمیت ریسکیو محافظوں نے بھی شرکت کی۔اس دوران پنجاب ایمرجنسی سروس بھکرکے عملہ نے سیلاب متاثرین کومحفوظ مقام پرپہچانے اور موقع پر ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کی تربیتی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالقدیر نے فلڈ کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کامعائنہ کیا اوران کی کارگردگی کو تسلی بخش قراد دیتے ہوئے ریسکیورزکے کام کوسراہا۔