بھیرہ میں صفائی کا نظام ناقص ،کوڑے سے تعفن پھیلنے لگا

بھیرہ میں صفائی کا نظام ناقص ،کوڑے سے تعفن پھیلنے لگا

بھیرہ(نامہ نگار )ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ٹھیکیدار کی غفلت اور نااہلی کے باعث بھیرہ شہر میں صفائی کا نظام بری طرح متاثر ہے نالیوں کے کنارے جمع ہونے والے کوڑے کے ڈھیر تعفن کا باعث بن رہے ہیں۔۔۔

 جس سے موذی امراض پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے شہریوں محمد طفیل، عطاالرحمن، غلام رسول، عظمت اقبال اور محمد شریف نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے تینوں ایام میں صفائی کے لیے بلائے گئے عارضی عملے کو تاحال اعزازیہ ادا نہیں کیا گیا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عملہ صفائی کو فی کس 10 ہزار روپے انعام کی ادائیگی سے بھی ٹھیکیدار نہ صرف انکاری ہے بلکہ صفائی کے پورے نظام کو محض فوٹو سیشن تک محدود کر کے عوام کو انتظامیہ کو دھوکہ دے رہا ہے انہوں نے کمشنر سرگودھا ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل بھیرہ میں صفائی کے ناقص انتظامات کا نوٹس لیا جائے ، غفلت کے مرتکب ٹھیکیدار اور اس کے عملے کے خلاف کارروائی کی جائے ، اور صفائی کے نظام کو عملی طور پر بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں