نجی ہائوسنگ کالونیوں کی آن لائن منظوری التوائکاشکار

نجی ہائوسنگ کالونیوں کی آن لائن منظوری التوائکاشکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نجی ہاؤسنگ کالونیوں کی آن لائن منظوری التوا ئکاشکار ہے جس سے کالونی مالکان کو دشواری کا سامنا ہے۔۔۔


 تو دوسری طرف ریکوری بھی متاثر ہورہی ہے ،بتایا گیا ہے کہ سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں حکومت کی جانب سے پرائیویٹ ہاؤ کالونیوں کی قانون کے مطابق آن لائن منظوری کا فیصلہ ہو تھا، نیسپاک کی طرف سے زون نہ بنانے کے باعث آن لائن منظوری التواء کا شکار ہو کر رہ گئی ہے جس سے کالونی مالکان کودشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ اس وجہ سے بلدیاتی اداروں اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کی ریکوری بھی بری طرح سے متاثر ہونے سے بجٹ کاشارٹ فال بڑھتا جا رہا ہے ، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے صرف پیپر ورک ہوا ہے جبکہ حتمی طور پر صوبائی حکام جوں ہی ہدایات دیں گے ان پر فوری عملدرآمد کروایا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں