کمشنر سرگودہا کا دورہ خو شاب ،محرم کے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ

کمشنر سرگودہا کا دورہ خو شاب ،محرم کے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور انتظامی اقدامات کا جائزہ ۔۔۔

لینے کے لیے ضلع خوشاب کے دورہ کے موقع پر یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسروں کو ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے کمشنر کو محرم الحرام کے موقع پر مجالس اور جلوسوں سے متعلق کیے گئے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے مطابق ضلع خوشاب میں محرم الحرام کے دوران مجموعی طور پر 871 مجالس منعقد ہوں گی، جن میں سے 3 مجالس کو اے کیٹیگری، 2 کو بی کیٹیگری اور 866 کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے ۔ اسی طرح 195 جلوس برآمد ہوں گے ، جن میں 7 جلوس اے کیٹیگری، 8 بی کیٹیگری اور 180 سی کیٹیگری کے تحت ہوں گے ،کمشنر سرگودہا نے ہدایت کی کہ محرم کے دوران امن و امان، صفائی، روشنی، پینے کے پانی، پارکنگ اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے ۔ انہوں نے افسران کو تاکید کی کہ ضلعی اور تحصیل سطح پر قائم کنٹرول رومز کو فعال رکھا جائے اور ہر سطح پر باہمی رابطے کو یقینی بنایا جائے ،دورے کے دوران کمشنر جہانزیب اعوان نے مظفر گڑھ روڈ پر جاری ترقیاتی کام کا بھی جائزہ لیا اور ایکسین سے کام کی رفتار اور معیار پر بریفنگ لی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبہ بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں۔بعدازاں کمشنر نے خوشاب اور جوہرآباد کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور انسداد تجاوزات آپریشن کے بعد کی صورتحال کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شہر کی خوبصورتی اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تجاوزات کی روک تھام کو مستقل بنیادوں پر یقینی بنایا جائے ۔ کمشنر نے اس موقع پر شہریوں سے بات چیت بھی کی اور ان کے تاثرات سنے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں