حکومت سب سے زیادہ توجہ تعلیم اور صحت پر دے رہی :میاں اکرام الحق

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایم پی اے میاں اکرام الحق نے کہا ہے کہ حلقہ میں عوامی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے۔۔۔
علاج معالجہ کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ایجوکیشن کو بھی فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ حلقہ میں تعلیم اور صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کی جاسکیں کسی بھی معاشرے کی ترقی کا دار و مدار اچھی صحت اور بہتر تعلیم پر ہوتا ہے اسوقت حکومت سب سے زیادہ توجہ تعلیم اور صحت پر دے رہی ہے ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے اور عوام کی بے لوث خدمت کا مشن جاری ہے حلقہ میں صاف پانی’ سیوریج اور دیگر مسائل سے نمٹنے کیلئے کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے انشاء اﷲ اب صحت اور تعلیم پر بھی توجہ دی جارہی ہے تاکہ بچے زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کرسکیں اور معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے ۔