تجاوزات کیخلاف آ پریشن ، سامان ضبط ، تاجروں کی مزاحمت

 تجاوزات کیخلاف آ پریشن ، سامان ضبط ، تاجروں کی مزاحمت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سینئر انکروچمنٹ آفیسر علی عمران نے عملہ کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف جاری معمو ل کے۔۔۔

 آپریشن کے دوران گزشتہ روز میاں خان روڈ کارخانہ بازار، امین بازار، اردو بازار، فیصل بازار اور دیگر علاقوں سے درجنوں فروٹ ریڑھیاں اور بھاری مقدار میں تجاوز کیا گیا سامان قبضہ میں لے کر کارپوریشن کے سٹور میں جمع کروا دیا، دوران آپریشن کلین اپ عملہ کو معمولی مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے ،اس موقع پر سینئر انکروچمنٹ آفیسر نے دکانداروں پر واضح کیا کہ وہ اپنی حدود میں رہیں ورنہ سخت ایکشن ہو گاشہر کی خوبصورتی، ٹریفک کی روانی اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے تجاوزات کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے ۔ اگر کوئی سرکاری ملازم تجاوزات قائم کروانے یا سہولت کاری میں ملوث پایا گیا تو اْس کے خلاف بھی سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں