قوم کو خرچے کم کرنے کا مشورہ دینے والوں سے لوگ پریشان :عامر سلطان چیمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مہنگائی کی ماری قوم کو اپنے خرچے کم کرنے کا مشورہ دینے والے اپنے اخراجات میں کمی لاکر قوم کو قرضوں کی لعنت سے۔۔
نجات دلوانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی بجائے عوام پر ٹیکس لگانے اور انہیں کھانا پینا کم کرنے کے مشورے دینے والوں سے لوگ اب پریشان ہیں سوچ رہے تھے کہ سابق جائینگے یہ آئینگے بہتری لائینگے مگر نہ بہتری آئی نہ مہنگائی کم ہوئی نہ عوام کو سہولت ملی سابق رکن قومی اسمبلی چودھری عامر سلطان چیمہ اور سابق صوبائی وزیر منیب سلطان چیمہ نے کہا کہ آئے روز مہنگائی کے کوڑے عوام پر برسائے جارہے ہیں قوم ہے ہی اس قابل کہ اس پر اس طرح کے کوڑے برسائے جائیں ان کی حالت تو اس پُل سے گزرنے والوں کی سی ہے جو دوسرے ملک جاتے تھے تو وہاں پر انہیں کوڑے مارے جانے لگے جب ان سے پوچھا گیا کہ اب ٹھیک ہے تو انہوں نے کہا کہ نہیں کوڑے مارنے والوں کی تعداد بڑھائی جائے ہمارا وقت ضائع ہوتا ہے ۔