ایک ہی فیملی کے 3افراد کو قتل ،5کو زخمی کرنیوالے ملزم گرفتار ،اسلحہ برآمد
شاہپور صدر (نامہ نگار )پولیس تھانہ شاہپور صدر نے تین شہریوں کو قتل کرنے والے ملز موں کو گرفتار کرلیا ہے۔۔۔
چند روز قبل شادی کی تقریب سے فارغ ہوکر کر کار پر سوار ہوکر گھر جانے والی فیملی پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار 5 مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث 6 سالہ عاشر ، 25سالہ صائمہ اور 42سالہ محمد اقبال جاں بحق جبکہ الیاس، سالت بی بی ، علام بشرا،ابرار اور پانچ سالہ زویہ فاطمہ سکنہ ٹھٹھی میاں رانجھا زخمی ہوئے گئے تھے پولیس تھانہ شاہپور نے انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کر کے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے ۔