ڈرگ کنٹرولر کے تحصیل شاہ پور کے میڈیکل سٹوروں پر چھاپے

شاہپور صدر (نامہ نگار )ڈرگ کنٹرولر کے سرگودھا کی تحصیل شاہ پور کے میڈیکل اسٹوروں پر چھاپے ڈپٹی ڈرگز کنٹرولر ڈاکٹر فہیم ضیاء نے۔۔۔
وزیر اعلی پنجاب ڈرگ ٹاسک فورس اور چیف ڈرگز کنٹرولر پنجاب ،سی ای او ہیلتھ سرگودھا کی ہدایات پر۔ تحصیل شاہ پور کے مختلف میڈیکل سٹورز پر چھاپوں کے دوران ،شاہپور کے تین میڈیکل سٹورز مالکان ممتاز، زوہیب ، فیروز سے بھاری مقدار میں بغیر بل وارنٹی ادویات کے ساتھ ساتھ کنٹرولڈ ڈرگز ، نارکوٹکس برآمد کر لیں ،اور ان کے چالان ڈرگز ایکٹ 1976 کے تحت کاروائی کر کے مزید لیگل کاروائی کے لیے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرولز بورڈ سرگودھا کو مراسلہ ارسال کر دیے ،مزید برآں پانچ مختلف قسم کی ادویات کے نمونہ جات میڈیکل سٹور سے لے کر کوالٹی چیک کروانے کے لئے ڈرگ ٹیسٹگ لیب راولپنڈی ارسال کر دیے ۔