نیشنل رورل سپورٹ پروگرام آواز دو کے تحت رابطہ مہم شروع

نیشنل رورل سپورٹ پروگرام آواز دو کے تحت رابطہ مہم شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نیشنل رورل سپورٹ پروگرام آواز دو نے عوام میں بین المذاہب ہم آہنگی،جسمانی تشدد،کم عمر میں شادیوں اور حقوق نسواں کے شعور کو اجاگر کرنے کے لئے محلوں اور دیہات میں رابطہ مہم کاآغاز کر دیا۔۔۔

 جس کا مقصد عوام کو اپنے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے میں رہنمائی دینا ہے اور قیام امن کے ساتھ ان کو جان ومال اور عزت آبرو کی حفاظت فراہم کرنا ہے ،تفصیل کے مطابق نیشنل رورل سپورٹ پروگرام آواز دو  کے پراجیکٹ منیجر غلام رسول نے مانیٹرنگ منیجر پنجاب مغیث احمد اور مانیٹرنگ آفیسر کامران خٹک،ڈیٹا سپورٹ آفیسر خالد محمود کے ہمراہ سرگودھا آمدکے موقع پر ممبر ضلعی امن کمیٹی مولانا ملک ضیاء الحق اور دیگر کے ساتھ چک 39 چرچ میں منعقدہ اجلاس میں اغراض ومقاصد بیان کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو بین المذاہب ہم آہنگی،جسمانی تشددکم عمر میں شادیوں اور حقوق نسواں کے بارے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد اس بارے قانونی تحفظ سے روشناس کر کے حقوق کی ترجمانی کرنا ہے تاکہ قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنا کر قیام امن کے ساتھ عوام کو جان ومال اور عزت و آبرو کی حفاظت فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں