سینٹری ورکرز میں چیک تقسیم،3ہزار عیدی،راشن دینے کااعلان

سینٹری ورکرز میں چیک تقسیم،3ہزار عیدی،راشن دینے کااعلان

ساہیوال/سرگودھا(نمائندہ دنیا)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام ورکرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد۔۔۔

 تقریب میں ن لیگ کے سٹی و تحصیل ونگ کے عہدے داران، کارکنان، تاجروں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان اور بلدیہ کے افسران کی شرکت، چودھری عبدالرزاق ڈھلوں ضلعی صدر ن لیگ اوراسسٹنٹ کمشنر عابد شبیر بھی مہمان خاص کے طور پر شریک ہوئے ، تقریب سے چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں عابد شبیر، طارق قاسمی، خالد خان بلوچ، رانا سہیل، رانا حیات جھمٹ، رانا نثار، غلام عباس خان، رانا عبدالجبار، حسن شاہ کھگہ، امیر عباس خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا ستھرا پنجاب منصوبہ عوام میں مقبولیت اور پزیرائی کی بلندیوں پر ہے ، عوام کو براہ راست اس منصوبہ سے سہولت اور فائدہ حاصل ہورہا، انہوں نے کہا کی صفائی ورکرز کے ساتھ سول سوسائٹی بھی تعاون کرے ، اس موقع پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ساہی وال کے کارکنان کی عیدالاضحی کے موقع پر عمدہ کارکردگی پر وزیر اعلی پنجاب کی ہدائت پر دس ہزار روپے فی ورکر چیک بھی تقسیم کیے گیے جب کہ جولائی کی تنخوا ہ کے ساتھ ہر ورکر کے لیے تین ہزار روپے عیدی، راشن اور بچوں کی تعلیم کے لیے مراعات کا بھی چودھری عبدالرزاق ڈھلوں کی طرف سے اعلان کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں