دین دشمن اور ملک دشمن عناصر کا کوئی مذہب نہیں ہوتا:محمد وسیم

دین دشمن اور ملک دشمن عناصر کا کوئی مذہب نہیں ہوتا:محمد وسیم

سلانوالی(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سرگودھا کا دورہ سلانوالی عشرہ محرم الحرام کے حوالہ سے قیام امن کے سلسلہ میں۔۔۔

 اہم اجلاس مقامی سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے افسران ضلعی اور مقامی امن کمیٹیوں کے عہدیداران و ممبران و صحافیوں و دیگر عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق عشرہ محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے سلانوالی کے مقامی میرج ہال میں ضلعی اور مقامی امن کمیٹی کا ایک بڑا اجلاس منعقد ہوا جس میں بطور خاص ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم اور ڈی پی او سرگودہ محمد صہیب اشرف نے شرکت کی اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چوہدری عبدالرزاق گجر تحصیلدار سلا نوالی محمد اعجاز احمد ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالرحمن محکمہ اوقاف سرگودھا کے ڈویژنل خطیب قاری وقار احمد اور ضلعی امن کمیٹی کے عہدداران و ممبران مولانا عبدالغفار میاں رضا اور مقامی عمل کمیٹی کے صدر پیر جی محمد افضل الحسینی کے علاوہ دیگر ممبران حاجی عبدالرزاق کے علاوہ دیگر اراکین سمیت صحافیوں اور دیگر عمائدین نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد وسیم نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے موقع پر علماء کرام امن و آتشی کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ گو کہ سلانوالی ایک پرامن اور امن کا گہوارہ ہے یہاں کی عوام بھی امن پسند ہے لیکن دین دشمن اور ملک دشمن شر پسند عناصر کا کوئی مذہب نہیں ہوتا وہ امن کو سبوتاژ کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں لہذا سلانوالی کی غیور عوام کو شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہوگی اور شر پسند عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہوگا اس موقع پر ڈی پی او سرگودہ محمد صہیب اشرف نے کہا کہ پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے عشرہ محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں