کئی اہم محکموں کے چیئرمینز کی عدم تعیناتی ،مسائل میں اضافہ

کئی اہم محکموں کے چیئرمینز کی عدم تعیناتی ،مسائل میں اضافہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت کی عدم تو جہی کے باعث پی ایچ اے ،ایس ڈی اے ،بیت المال ،زکوٰۃوعشر کمیٹی، مارکیٹ کمیٹی ڈسٹرکٹ اوور سیزکمیٹی سمیت دیگر کے چیئرمین کی نامزدگی نہ ہونیکی وجہ سے ان ادارو ں کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔۔۔

 بالخصوص مالی سال کے اختتام پر ان کی کارکردگی سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے س ضمن میں حکومت نے ممبران اسمبلی کے لئے ممبران اسمبلی اور مسلم لیگی مقامی قیادت سے نام بھی مانگے تھے لیکن ایک سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود چیئرمین کی نامزدگی نہ ہو سکی ہے جس وجہ سے ان اتھارٹیز کے بجٹ کی منظوری بھی التوا کا شکار چلی آ رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں