فارمرز سے قرضہ جات وصولی میں سرگودھا کا 21واں نمبر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں محکمہ لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے قرضہ جات حاصل کرنیوالے فارمرحضرات سے واجبات کی وصولی کے حوالے سے ضلع سرگودھا اور میانوالی کی کارکردگی پر تحفظا ت کاا ظہار کیا گیا ہے۔
جبکہ بھکر اور خوشاب پہلے دس اضلاع میں شامل ہیں جن کی کارکردگی اوسط درجہ میں ہے ، ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے مالی سال 2024-25کے تحت مجموعی طور پر 1ارب 27کروڑ روپے کے قرضہ جات فارمرز کو دیئے گئے تھے جن کی واپسی کے حوالے سے گزشتہ روز اضلاع کی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے تحت لائیو سٹاک کارڈ کے تحت قرضہ جات کی واپس سرکاری خزانے میں وصولی کے اعتبار سے جہلم پہلے نمبر پرجبکہ سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں سے بھکر 5ویں، خوشاب 8 ویں،میانوالی 14ویں نمبر،سرگودھا 21ویں نمبر ہے ، اس سلسلہ میں ضلعی افسران کو ترجیح بنیادوں پر سو فیصد ریکوری یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے اور نا دہندگان کے خلاف قانونی کاروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔