آر پی او کی زیر صدارت پولیس ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت پولیس ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس آر پی او آفس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف، سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ سرکل، پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول، ایس پی ہائی وے پٹرول اور ایس پی آپریشنز سیف سٹی جبکہ خوشاب ، میانوالی اور بھکر کے ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آر پی او نے جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔