پلازہ میں سلنڈر دھماکا،2 خواتین سمیت 3 افرادجھلس گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اندرون شہر فیصل بازار کے ایک پلازہ میں گیس سلنڈر لیکیج کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں دو خواتین سمیت تین افرادجھلس گئے۔
زخمیوں میں 90سالہ فقیر محمد،19سالہ بشریٰ بی بی اور 32سالہ رمشہ شامل ہیں ،پلازہ میں واقع ایک ہوٹل اور ملحقہ کپڑے کی دوکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور بروقت کوشش کر کے آگ کو پھیلنے سے روک لیا گیا، آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا، جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔