نئے ٹیکس عائد کرنا عوام کو زندہ درگو کرنے کے مترادف ہے شفقت عباس اعوان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایم این اے شفقت عباس اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوام پر پہلے ہی بجلی میں مختلف قسم کے ٹیکس شامل ہیں نئے ٹیکس عائد کرنا عوام کو زندہ درگو کرنے کے مترادف ہے۔۔۔
اس وقت پاکستان کا بجٹ آئی ایم ایف نے تیار کیا ہے جس میں اشرافیہ کیلئے ان کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے مراعات دی گئی ہیں جبکہ غریبوں پر ٹیکسوں کی بھرمار کرکے ان سے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے یہی صورتحال برقرار رہی تو مستقبل میں عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوجائیگا انصر اقبال ہرل نے کہا کہ عوام فارم47والوں کو مسترد کرچکے ہیں۔