امن کمیٹی کے ار کان پر مشتمل امن کارواں بھرپور متحرک
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ماہ محرم الحرام کے دوران سرگودھا میں قیام امن کے حوالہ سے امن کمیٹی کے اراکین پر مشتمل امن کارواں بھرپور انداز میں متحرک اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطہ میں ہے۔۔۔
اس حوالہ سے وفد جس میں قاری احمد علی ندیم، حافظ میاں عبدالغفار آزاد، قاری وقار احمد عثمانی اور امیر افضل اعوان شامل تھے نے گزشتہ روز ڈی ایس پی صدر قیصر عباس گجر سے ملاقات کے دوران اہم امور پر بات چیت کی ، انہوں نے کہا کہ ڈی پی او محمد صہیب اشرف کی قیادت میں محرم الحرام کے دوران بین المسالک ہم آہنگی کے حوالہ سے جامع حکمت عملی کے تحت مصروف عمل ہیں اور حساس علاقوں میں معاہدات کی تکمیل کر لی گئی ہے تاکہ حالات پر کنٹرول برقرار رہ سکے ، انہوں نے کہا کہ امن و امان کے حوالہ سے ممبران امن کمیٹی کا ‘‘ امن کارواں’’ جس جانفشانی سے کام کر رہا ہے وہ لائق تحسین ہے اور ہم علما کرام کے مشکور ہیں جو علاقہ میں قیام امن کے حوالہ سے گراس روٹ لیول پر کام کر رہے ہیں اور اس حوالہ سے پولیس و مقامی انتظامیہ کے ساتھ کوارڈینیشن کے ساتھ چل رہے ہیں تاکہ علاقہ میں قیام امن کی فضا سازگار بنائی جاسکے ۔