امن وامان برقرارہر مکتبہ فکر کے افراد کی ذمہ داری : حاجی علی عامر
بھلوال(نمائندہ دنیا)مرکزی انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر حاجی علی عامرنے کہا ہے کہ محرم الحرام عقیدت واحترام کا ماہ مقدس ہے محرم الحرام میں امن وامان کو برقراررکھنے میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا اپنا کرداراداکرنا ہوگا۔۔۔
بھلوال ایک پر امن شہر ہے اورہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام میں بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھا جائے گا یہ بات انہوں نے نمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں جہاں دیگرطبقے اپنی ذمہ دارایاں اداکرینگے وہیں پر تاجر برداری بھی بھرپوراندازمیں تعاون کرتے ہوئے ہر طرح سے احکامات کی پاسداری کرینگے اورمحرم الحرام کے ان ایام میں جاری ہونیوالی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائینگے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کو قائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔