بلاول بھٹو نے ثابت کر دیا وہ ذوالفقار علی بھٹو کے حقیقی سیاسی جانشین ہیں :ملک ذیشان اسلم

بلاول بھٹو نے ثابت کر دیا وہ  ذوالفقار علی بھٹو کے حقیقی سیاسی  جانشین ہیں :ملک ذیشان اسلم

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے رہنما اور دامن مہاڑ کی ہر دلعزیز سیاسی و سماجی شخصیت ملک ذیشان اسلم اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زردار ی نے۔۔۔

 پاک بھارت کشیدگی اور ایران اسرائیل جنگ کے دوران بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی بھر پور اور موثر نمائندگی کر کے ثابت کر دیا کہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے افکارو نظریات کے امین اور ان کے حقیقی سیاسی جانشین ہیں، انکے جاندار سفارتی کردار اور بہتریں خارجہ پالیسیوں کے باعث وطن عزیز کا عالمی سطح پر وقار بلند ہوا ، جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ملک ذیشان اسلم اعوان کا کہنا تھا بلاول بھٹو کی خداداد قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف صرف پاکستانی عوام ہی نہیں پوری عالمی برادری کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں