مرکز اہلسنت جامع مسجد حامد علی شاہ میں سالانہ کانفرنس کا انعقاد

مرکز اہلسنت جامع مسجد حامد علی شاہ میں سالانہ کانفرنس کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مرکز اہلسنت جامع مسجد حامد علی شاہ میں حضرت عمر فاروقؓ اور حضرت عثمان غنیؓ کے یوم شہادت کے سلسلہ میں عظیم الشان سالانہ فاروق و غنی کانفرنس کا انعقاد۔۔۔

زیر سرپرستی قاضی احمد حسن چشتی اور قاضی نگاہ مصطفی چشتی کیا گیا، اس موقع پر تلاوت قرآن پاک قاری محمد اخلاق احمد نقشبندی نے کی، جبکہ خصوصی خطاب ڈاکٹر پیر محمد سلیمان مصباحی اور مولانا حامد سرفراز رضوی نے کیا، اس موقع پر مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حضرت عمر فاروقؓ اور حضرت عثمان غنیؓ کی دین اسلام کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے فضائل و مناقب، سیرت و کردار، شجاعت و بہادری اور بے مثال فتوحات اور سنہری کاموں پر خراج تحسین پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں