5جولائی کو ایک آمر نے جمہوری حکومت پر شب خون مارا،مارشل لا لگایا،محمد رمضان بھٹی

5جولائی کو ایک آمر نے  جمہوری حکومت پر شب خون  مارا،مارشل لا لگایا،محمد رمضان بھٹی

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )پیپلز پارٹی کے مقامی صدر محمد رمضان بھٹی نے کہا ہے کہ کہ ایک فوجی آمر نے 5جولائی1977کی شب جمہوری حکومت پہ شب خون مارتے ہوئے۔۔۔

 مارشل لاء لگایایہ دن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید نے نہ صرف جمہوریت کو مضبوط کیا بلکہ عوامی شعور دینے کے علاوہ پاکستان کو متفقہ آئین دیا ’ جمعہ کی چھٹی کی بحالی’ قادیانیوں کو اقلیت قرار دینا اور اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد مزدوروں کے حقوق کی بحالی سمیت دیگر ایسے کارنامے انجام دیئے جو پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھیں جائینگے انہوں کہا کہ فوجی ڈکٹیٹر کے اس اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں