کندیاں شہر مرکزی شاہراہوں کی سٹریٹ لائٹس ناکارہ

 کندیاں شہر مرکزی شاہراہوں کی سٹریٹ لائٹس ناکارہ

کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں شہر کی تمام مرکزی شاہراہوں کی سٹریٹ لائٹس ناکارہ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔۔

،علاقہ مکینوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث شہر بھر کی مرکزی شاہراہوں جرنیلی روڈ، سول اسپتال روڈ، ریلوے روڈ، گلی آراں والی، گلی کلیار چوک، صدیقی بازار، مین بازار کے اطراف لگائی جانے والی متعدد سٹریٹ لائٹس ناکارہ ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے شام اور رات کے اوقات میں شہریوں کو شدید سفر ی مشکلات کا سامنا ہے سٹریٹ لائٹس خراب ہونے کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں گلیوں، بازاروں میں سرشام اندھیرا ہونے کی وجہ سے سٹر یٹ کرائم میں بھی اضافہ ہو چکا ہے شام کے بعد شہر ی اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے گھبراتے ہیں سٹریٹ لائٹس کا نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے شہر بھر میں رات کے اوقات میں تجارتی سرگرمیاں ماند پڑ چکی ہیں جس کی وجہ سے تاجر طبقہ میں بھی شدید اضطراب بایا جاتا ہے علاقہ مکینوں نے ڈی سی میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ کندیاں شہر کی مرکزی شاہراہوں اور بازاروں کے اطراف سٹریٹس لائٹس کے نظام کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ شہریوں کودرپیش مشکلات کا کم کیا جاسکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں