ڈبوں کے دودھ کی مانگ میں اضافہ،مضر صحت ٹی وائٹنر من مرضی کے نرخوں پر فروخت
کندیاں(نمائندہ دنیا )شہر بھر میں ڈبوں کے دودھ کی مانگ میں ہوشربا اضافہ،دوکاندار دودھ کے نام پر مضر صحت ٹی وائٹنر من مانے نرخوں پر فروخت کرنے میں۔۔۔
مصروف،اہل علاقہ کا ڈی سی میانوالی سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کندیاں شہر اور اس کے مضافات میں ڈبوں کی پیکنگ کے دودھ کی مانگ میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے جس کے باعث شہر بھر میں غیر میعاری ڈیری مصنوعات کی سرعام فروخت دھڑلے سے جاری ہے مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ملتے جلتے ناموں والے ٹی وائٹنر کو دودھ کا نام دیکر مہنگے داموں سرعام فروخت کیا جار ہا ہے ۔