پی ایچ اے کے نئے مالی سال کے تحت ایڈوائزر منٹ بلوں ا ضافہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پی ایچ اے کے نئے مالی سال کے تحت ایڈوائزر منٹ بلوں ا ضافہ کر دیا جبکہ پی ایچ اے کا بورڈ عرصہ دراز سے غیر فعال ہے۔۔۔
اور بی او جی کی منظوری کے بغیر کسی ٹیکس میں ردوبدل نہیں ہو سکتا۔ تاہم پی ایچ اے حکام نے ٹیکسوں میں نہ صرف اضافہ کر دیا بلکہ سابقہ مالی سال کے کنٹریکٹر کو ٹیکس وصولی کی ذمہ داری بھی سونپ دی ہے ۔ واضح رہے کہ نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ اداررہ کو ایک پراسس کے تحت نئے کنٹریکٹر کی خدمات حاصل کرکے وصولی کی ذمہ داری سونپنا ہوتی ہے ،مگر ڈنک ٹپاؤ پالیسی سے معاملات گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں ٹیکس گزارو نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔